احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

73: بَابُ: كَيْفَ يُدْعَى لِلرَّجُلِ إِذَا تَزَوَّجَ
باب: جب آدمی نکاح کر لے تو اسے کس طرح کی دعا دی جائے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3373
حدثنا عمرو بن علي، ومحمد بن عبد الاعلى , قالا: حدثنا خالد، عن اشعث، عن الحسن، قال: تزوج عقيل بن ابي طالب امراة من بني جثم، فقيل له: بالرفاء والبنين، قال: قولوا كما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"بارك الله فيكم، وبارك لكم".
حسن رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ عقیل بن ابی طالب نے بنو جثم کی ایک عورت سے شادی کی تو انہیں «بالرفاء والبنين» میل ملاپ سے رہنے اور صاحب اولاد ہونے کی دعا دی گئی۔ تو انہوں نے کہا: جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس موقع پر) کہا ہے اسی طرح تم بھی کہو، (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) «بارك اللہ فيكم وبارك لكم» اللہ تعالیٰ تمہاری ہر چیز میں برکت دے اور تمہیں برکت والا کرے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/النکاح 23 (1906)، (تحفة الأشراف: 10014)، مسند احمد (1/201 و3/451)، سنن الدارمی/النکاح 6 (2219) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (جه 1906) ¤ الحسن البصرى مدلس وعنعن (د 17) وللحديث شواھد ضعيفة۔ ¤ وحديث ابى داود (الاصل:2130) يغني عنه

Share this: