احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

72: بَابُ: إِعْلاَنِ النِّكَاحِ بِالصَّوْتِ وَضَرْبِ الدُّفِّ
باب: دف بجا کر اور بلند آواز سے نکاح کا اعلان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3371
اخبرنا مجاهد بن موسى، قال: حدثنا هشيم، عن ابي بلج، عن محمد بن حاطب، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"فصل ما بين الحلال والحرام الدف، والصوت في النكاح".
محمد بن حاطب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حلال اور حرام میں فرق یہ ہے کہ نکاح میں دف بجایا جائے اور اس کا اعلان کیا جائے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/النکاح 6 (1088)، سنن ابن ماجہ/النکاح 20 (1896)، (تحفة الأشراف: 11221)، مسند احمد (3/418 و4/259) (حسن)

وضاحت: ۱؎: یعنی زنا چوری چھپے ہوتا ہے اور نکاح لوگوں کو بتا کر اور اعلان کر کے کیا جاتا ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: