احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

74: بَابُ: دُعَاءِ مَنْ لَمْ يَشْهَدِ التَّزْوِيجَ
باب: شادی کے وقت غیر موجود شخص کی دعا کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3374
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا حماد بن زيد، عن ثابت، عن انس , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم راى على عبد الرحمن اثر صفرة، فقال: ما هذا ؟ قال: تزوجت امراة على وزن نواة من ذهب، فقال:"بارك الله لك، اولم ولو بشاة".
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمٰن (عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ) کے کپڑے پر زردی کا نشان دیکھا تو پوچھا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: کھجور کی گٹھلی کے وزن برابر سونا دے کر میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے۔ آپ نے فرمایا: «بارك اللہ لك» اللہ تمہیں اس نکاح میں برکت دے ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی ہو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/النکاح 56 (5155)، الدعوات 53 (6386)، صحیح مسلم/النکاح 13 (1427)، سنن الترمذی/النکاح 10 (1094)، سنن ابن ماجہ/النکاح 24 (1907)، (تحفة الأشراف: 288)، مسند احمد (3/226) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: