احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

75: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي الصُّفْرَةِ عِنْدَ التَّزْوِيجِ
باب: شادی میں زرد (پیلے) رنگ کے استعمال کی اجازت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3375
اخبرنا ابو بكر بن نافع، قال: حدثنا بهز بن اسد، قال: حدثنا حماد، قال: حدثنا ثابت، عن انس , ان عبد الرحمن بن عوف جاء وعليه ردع من زعفران، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"مهيم ؟"قال: تزوجت امراة، قال: وما اصدقت ؟ قال: وزن نواة من ذهب، قال:"اولم، ولو بشاة".
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ آئے اور ان پر زعفران کے رنگ کا اثر تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے (یہ اسی کا اثر و نشان ہے)۔ آپ نے پوچھا؟ مہر کتنا دیا؟ کہا: کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر سونا، آپ نے فرمایا: ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/النکاح 30 (2109)، (تحفة الأشراف: 339) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: