احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: بَابُ: الْغُرَابِ
باب: کوے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3248
حدثنا احمد بن الازهر النيسابوري ، حدثنا الهيثم بن جميل ، حدثنا شريك ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن ابن عمر ، قال:"من ياكل الغراب، وقد سماه رسول الله صلى الله عليه وسلم فاسقا، والله ما هو من الطيبات".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ کوّا کون کھائے گا؟ جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو فاسق کہا، اللہ کی قسم وہ پاک چیزوں میں سے نہیں ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7326، ومصباح الزجاجة: 1115) (صحیح) (شریک القاضی سئی الحفظ ہیں، لیکن دوسرے طریق سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے، سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1825)

وضاحت: ۱؎: یعنی طیبات میں سے جو حلال ہے بلکہ یہ خبائث میں سے ہے اس سے کوے کی حرمت ثابت ہوئی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: