احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: بَابُ: الْهِرَّةِ
باب: بلی کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3250
حدثنا الحسين بن مهدي ، انبانا عبد الرزاق ، انبانا عمر بن زيد ، عن ابي الزبير ، عن جابر ، قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم، عن اكل الهرة وثمنها".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلی اور اس کی قیمت کھانے سے منع فرمایا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/البیوع 64 (3480)، سنن الترمذی/البیوع 49 (1280)، (تحفة الأشراف: 2894) (ضعیف) (سند میں عمر بن زید ضعیف ہیں، اسی لئے ترمذی نے حدیث کو غریب یعنی ضعیف کہا ہے، سنن ابن ماجہ کے دارالمعارف کے نسخہ میں البانی صاحب نے ضعیف کہا ہے، اور الإرواء: کا حوالہ دیا ہے، (2487)، اور سنن أبی داود کے دارالمعارف کے نسخہ میں صحیح کہا ہے، اور احادیث البیوع کا حوالہ دیا ہے، جب کہ ارواء الغلیل میں حدیث کی تخریج کے بعد ضعیف کا حکم لگایا ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: