احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

60: بَابُ: مَنْ أَسْلَمَ فِي شَيْءٍ فَلاَ يَصْرِفْهُ إِلَى غَيْرِهِ
باب: کسی چیز کی بیع سلم کر کے اس کو دوسری چیز سے نہ بدلنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2283
حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا شجاع بن الوليد ، حدثنا زياد بن خيثمة ، عن سعد ، عن عطية ، عن ابي سعيد ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا اسلفت في شيء فلا تصرفه إلى غيره".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم کسی چیز میں بیع سلف کرو تو اسے کسی اور چیز کی طرف نہ پھیرو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/البیوع 59 (3468)، (تحفة الأشراف: 4204) (ضعیف) (سند میں عطیہ العوفی ضعیف راوی ہیں، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 1375)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 3468

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2283M
حدثنا عبد الله بن سعيد ، حدثنا شجاع بن الوليد ، عن زياد بن خيثمة ، عن عطية ، عن ابي سعيد ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فذكر مثله، ولم يذكر سعدا.
اس سند سے بھی ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، پھر آگے راوی نے اسی کے مثل ذکر کیا، اور اس کے راویوں میں سعد کا ذکر نہیں کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4200) (ضعیف) (ملاحظہ ہو: حدیث سابق)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: