احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

68: بَابُ: فِيمَنْ قَامَ لَيْلَتَيِ الْعِيدَيْنِ
باب: عیدین کی رات میں عبادت کرنے والے کا ثواب۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1782
حدثنا ابو احمد المرار بن حموية ، حدثنا محمد بن المصفى ، حدثنا بقية بن الوليد ، عن ثور بن يزيد ، عن خالد بن معدان ، عن ابي امامة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " من قام ليلتي العيدين محتسبا لله، لم يمت قلبه يوم تموت القلوب ".
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص عیدین کی راتوں میں ثواب کی نیت سے اللہ کی عبادت کرے گا، تو اس کا دل نہیں مرے گا جس دن دل مردہ ہو جائیں گے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4857، ومصباح الزجاجة: 638) (موضوع) (سند میں محمد بن المصفی اور بقیہ مدلس ہیں، اور دونوں کی روایت عنعنہ سے ہے، ملاحظہ ہو: الضعیفة: 521، 5136)

قال الشيخ الألباني: موضوع

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ بقية مدلس وعنعن (تقدم:551) والسند ضعفه البوصيري ۔

Share this: