احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

67: بَابٌ في ثَوَابِ الاِعْتِكَافِ
باب: اعتکاف کا ثواب۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1781
حدثنا عبيد الله بن عبد الكريم ، حدثنا محمد بن امية ، حدثنا عيسى بن موسى البخاري ، عن عبيدة العمي ، عن فرقد السبخي ، عن سعيد بن جبير ، عن ابن عباس ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " في المعتكف هو يعكف الذنوب، ويجرى له من الحسنات كعامل الحسنات كلها ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معتکف کے بارے میں فرمایا: اعتکاف کرنے والا تمام گناہوں سے رکا رہتا ہے، اور اس کو ان نیکیوں کا ثواب جن کو وہ نہیں کر سکتا ان تمام نیکیوں کے کرنے والے کی طرح ملے گا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5597، ومصباح الزجاجة: 637) (ضعیف) (سند میں فرقد بن یعقوب ضعیف ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / عبيدة بن بلال : مجهول الحال (تق:4407) وفرقد ضعيف (ت 962) ¤ والحديث ضعفه البوصيري لضعف فرقد السبخي ۔

Share this: