احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: بَابُ: صَيْدِ الْمِعْرَاضِ
باب: ہتھیار کی چوڑان سے کیے ہوئے شکار کا حکم۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3214
حدثنا عمرو بن عبد الله ، حدثنا وكيع ، ح وحدثنا علي بن المنذر ، حدثنا محمد بن فضيل ، قالا: حدثنا زكريا بن ابي زائدة ، عن عامر ، عن عدي بن حاتم ، قال: سالت رسول الله صلى الله عليه وسلم: عن الصيد بالمعراض، قال:"ما اصبت بحده فكل، وما اصبت بعرضه فهو وقيذ".
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہتھیار کی چوڑان سے شکار کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو تیر کی نوک سے مرے اسے کھاؤ، اور جو اس کے عرض (چوڑان) سے مرے وہ مردار ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصید 1 (5475)، صحیح مسلم/الصید 1 (1929)، سنن الترمذی/الصید 7 (1471)، (تحفة الأشراف: 9860)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/256، 379، سنن الدارمی/الصید 1 (2045) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: