احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: بَابُ: الصَّيْدِ يَغِيبُ لَيْلَةً
باب: اگر زخمی شکار رات بھر غائب رہ کر مل جائے تو اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3213
حدثنا محمد بن يحيى ، حدثنا عبد الرزاق ، انبانا معمر ، عن عاصم ، عن الشعبي ، عن عدي بن حاتم ، قال: قلت: يا رسول الله، ارمي الصيد فيغيب عني ليلة، قال:"إذا وجدت فيه سهمك ولم تجد فيه شيئا، غيره فكله".
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میں شکار کرتا ہوں اور شکار مجھ سے پوری رات غائب رہتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اس شکار میں اپنے تیر کے علاوہ کسی اور کا تیر نہ پاؤ تو اسے کھاؤ۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/ الذبائح 8 (5484)، صحیح مسلم/الصید 1 (1929)، سنن ابی داود/الصید 2 (2849، 2850)، سنن الترمذی/الصید 3 (1469)، سنن النسائی/الصید 1 (4268)، 6 (4273)، 8 (4279)، 18 (4303)، (تحفة الأشراف: 9862) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: