احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: بَابُ: مَا قُطِعَ مِنَ الْبَهِيمَةِ وَهِيَ حَيَّةٌ
باب: زندہ جانور سے کاٹ لیے جانے والے حصے کی حرمت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3216
حدثنا يعقوب بن حميد بن كاسب ، حدثنا معن بن عيسى ، عن هشام بن سعد ، عن زيد بن اسلم ، عن ابن عمر ، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال:"ما قطع من البهيمة وهي حية، فما قطع منها فهو ميتة".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زندہ جانور سے جو حصہ کاٹ لیا جائے تو کاٹا گیا حصہ مردار کے حکم میں ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6737، ومصباح الزجاجة: 1105) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: