احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: بَابُ: بَيْعِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ
باب: «رطب» (تازہ کھجور) کو سوکھی کھجور کے بدلے بیچنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2264
حدثنا علي بن محمد ، حدثنا وكيع ، وإسحاق بن سليمان ، قالا: حدثنا مالك بن انس ، عن عبد الله بن يزيد مولى الاسود بن سفيان، ان زيدا ابا عياش مولى لبني زهرة اخبره، انه سال سعد بن ابي وقاص عن اشتراء البيضاء بالسلت ؟، فقال له سعد: ايتهما افضل، قال: البيضاء فنهاني عنه، وقال: إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل عن اشتراء الرطب بالتمر، فقال:"اينقص الرطب إذا يبس ؟"، قالوا: نعم، فنهى عن ذلك.
بنی زہرۃ کے غلام زید ابوعیاش کہتے ہیں کہ انہوں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے پوچھا: سالم جَو کو چھلکا اتارے ہوئے جَو کے بدلے خریدنا کیسا ہے؟ سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: دونوں میں سے کون بہتر ہے؟ کہا: سالم جو، تو سعد رضی اللہ عنہ نے مجھے اس سے روکا، اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب تر کھجور کو خشک کھجور سے بیچنے کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: کیا تر کھجور سوکھ جانے کے بعد (وزن میں) کم ہو جاتی ہے؟ لوگوں نے کہا: ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/البیوع 18 (3359، 3360)، سنن الترمذی/البیوع 14 (1225)، سنن النسائی/البیوع 34 (4549)، (تحفة الأشراف: 3854)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/البیوع 12 (22)، مسند احمد (1/175، 179) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: