احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

41: باب فِيمَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ صِيَامٌ
باب: جو شخص مر جائے اور اس کے ذمہ روزے ہوں اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2400
حدثنا احمد بن صالح، حدثنا ابن وهب، اخبرني عمرو بن الحارث، عن عبيد الله بن ابي جعفر، عن محمد بن جعفر بن الزبير، عن عروة، عن عائشة، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"من مات وعليه صيام صام عنه وليه". قال ابو داود: هذا في النذر، وهو قول احمد بن حنبل.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص فوت ہو جائے اور اس کے ذمہ روزے ہوں تو اس کی جانب سے اس کا ولی روزے رکھے گا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حکم نذر کے روزے کا ہے اور یہی احمد بن حنبل کا قول ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصوم 42(1952)، صحیح مسلم/الصیام 27 (1147)، (تحفة الأشراف: 16382)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/69)، ویأتی ہذا الحدیث فی الأیمان (3311) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: