احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

39: باب مَنْ أَكَلَ نَاسِيًا
باب: جو شخص بھول کر کھا پی لے اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2398
حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حماد، عن ايوب، وحبيب، وهشام، عن محمد بن سيرين، عن ابي هريرة، قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله، إني اكلت وشربت ناسيا وانا صائم. فقال:"الله اطعمك وسقاك".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے بھول کر کھا پی لیا، اور میں روزے سے تھا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں اللہ تعالیٰ نے کھلایا پلایا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 14430، 14460، 14479)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم 26(1933)، صحیح مسلم/الصیام 33 (1155)، سنن الترمذی/الصوم 26 (721)، سنن ابن ماجہ/الصیام 15 (1673)، مسند احمد (2/395، 513، 415، 491)، سنن الدارمی/الصوم 23 (1767) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: