احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

42: باب الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ
باب: سفر میں روزے رکھنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2402
حدثنا سليمان بن حرب، ومسدد، قالا: حدثنا حماد، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن عائشة، ان حمزة الاسلمي سال النبي صلى الله عليه وسلم، فقال:"يا رسول الله، إني رجل اسرد الصوم، افاصوم في السفر ؟ قال: صم إن شئت، وافطر إن شئت".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حمزہ اسلمی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: اللہ کے رسول! میں مسلسل روزے رکھتا ہوں تو کیا سفر میں بھی روزے رکھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چاہو تو رکھو اور چاہو تو نہ رکھو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصیام 17 (1121)، (تحفة الأشراف: 16857)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم 33 (1942)، سنن الترمذی/الصوم 19 (711)، سنن النسائی/الصیام 31 (2308)، 43 (2386)، سنن ابن ماجہ/الصیام10 (1662)، موطا امام مالک/الصیام 7 (34)، مسند احمد (6/46، 93، 202، 207)، سنن الدارمی/الصوم 15(1748) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: