احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: باب إِذَا أَسْلَمَ أَحَدُ الزَّوْجَيْنِ
باب: میاں بیوی میں سے کوئی ایک مسلمان ہو جائے اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2238
حدثنا عثمان بن ابي شيبة، حدثنا وكيع، عن إسرائيل، عن سماك، عن عكرمة، عن ابن عباس،"ان رجلا جاء مسلما على عهد النبي صلى الله عليه وسلم، ثم جاءت امراته مسلمة بعده، فقال: يا رسول الله، إنها قد كانت اسلمت معي فردها علي".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک شخص مسلمان ہو کر آیا پھر اس کے بعد اس کی بیوی بھی مسلمان ہو کر آ گئی، تو اس نے کہا: اللہ کے رسول! یہ میرے ساتھ ہی مسلمان ہوئی ہے تو آپ اسے میرے پاس لوٹا دیجئیے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/النکاح 42 (1144)، سنن ابن ماجہ/النکاح 60 (2008)، (تحفة الأشراف: 6107)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/232، 323) (ضعیف) (سماک کی عکرمہ سے روایت میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، اور یہاں بھی دونوں روایتوں میں اضطراب ظاہر ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 1144،2008 ¤ سماك عن عكرمة : سلسلة ضعيفة ، كما تقدم (68) وإليه أشار فى التقريب (2624) وأما عن غير عكرمة فسماك : صدوق حسن الحديث ، إذا روى قبل اختلاطه ۔

Share this: