احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: باب حَتَّى مَتَى يَكُونُ لَهَا الْخِيَارُ
باب: آزاد ہونے کے بعد لونڈی کو کب تک اختیار ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2236
حدثنا عبد العزيز بن يحيى الحراني، حدثني محمد يعني ابن سلمة، عن محمد بن إسحاق، عن ابي جعفر، وعن ابان بن صالح، عن مجاهد، وعن هشام بن عروة، عن ابيه، عن عائشة، ان بريرة اعتقت وهي عند مغيث عبد لآل ابي احمد، فخيرها رسول الله صلى الله عليه وسلم، وقال لها:"إن قربك فلا خيار لك".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ بریرہ رضی اللہ عنہا آزاد کی گئی اس وقت وہ آل ابواحمد کے غلام مغیث رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اختیار دیا اور اس سے کہا: اگر اس نے تجھ سے صحبت کر لی تو پھر تجھے اختیار حاصل نہیں رہے گا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 17184، 19260) (حسن)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ ابن إسحاق عنعن (تقدم:47) وله متابعة مردودة ، عند البيهقي (225/7) والدار قطني (294/3 ح 3733) من أجل محمد بن إبراهيم الشامي لأنه كذاب ۔

Share this: