احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: باب فِي الْمَمْلُوكَيْنِ يُعْتَقَانِ مَعًا هَلْ تُخَيَّرُ امْرَأَتُهُ
باب: جب میاں بیوی دونوں ایک ساتھ آزاد ہوں تو کیا بیوی کو اختیار حاصل ہو گا؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2237
حدثنا زهير بن حرب، ونصر بن علي، قال زهير: حدثنا عبيد الله بن عبد المجيد، حدثنا عبيد الله بن عبد الرحمن بن موهب، عن القاسم، عن عائشة،"انها ارادت ان تعتق مملوكين لها زوج، قال: فسالت النبي صلى الله عليه وسلم عن ذلك، فامرها ان تبدا بالرجل قبل المراة". قال نصر: اخبرني ابو علي الحنفي، عن عبيد الله.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے لونڈی غلام کے ایک جوڑے کو آزاد کرنا چاہا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے حکم دیا کہ وہ عورت سے پہلے مرد کو آزاد کریں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الطلاق 28 (3476)، سنن ابن ماجہ/العتق 10 (2532)، (تحفة الأشراف: 17534) (ضعیف) (اس کے راوی ’’عبید اللہ بن عبد الرحمن ‘‘ ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: