احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

160: باب فِي قُبْلَةِ الْيَدِ
باب: ہاتھ چومنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5223
حدثنا احمد بن يونس , حدثنا زهير , حدثنا يزيد بن ابي زياد , ان عبد الرحمن بن ابي ليلى حدثه , ان عبد الله بن عمر حدثه , وذكر قصة , قال:"فدنونا , يعني من النبي صلى الله عليه وسلم , فقبلنا يده".
عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کا بیان ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے بیان کیا اور راوی نے ایک واقعہ ذکر کیا، اس میں ہے: تو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب ہوئے اور ہم نے آپ کے ہاتھ کو بوسہ دیا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم (2647)، (تحفة الأشراف: 7298) (ضعیف) (اس کے راوی یزید بن ابی زیاد ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / جه 3704 ، وتقدم:2647

Share this: