احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

161: باب فِي قُبْلَةِ الْجَسَدِ
باب: جسم کے کسی حصے کو چومنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5224
حدثنا عمرو بن عون , اخبرنا خالد , عن حصين , عن عبد الرحمن بن ابي ليلى , عن اسيد بن حضير رجل من الانصار , قال:"يحدث القوم وكان فيه مزاح بينا يضحكهم , فطعنه النبي صلى الله عليه وسلم في خاصرته بعود , فقال: اصبرني , فقال: اصطبر , قال: إن عليك قميصا وليس علي قميص , فرفع النبي صلى الله عليه وسلم عن قميصه , فاحتضنه وجعل يقبل كشحه , قال: إنما اردت هذا يا رسول الله".
اسید بن حضیرانصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ کچھ لوگوں سے باتیں کر رہے تھے اور وہ مسخرے والے آدمی تھے لوگوں کو ہنسا رہے تھے کہ اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی کوکھ میں لکڑی سے ایک کونچہ دیا، تو وہ بولے: اللہ کے رسول! مجھے اس کا بدلہ دیجئیے، آپ نے فرمایا: بدلہ لے لو تو انہوں نے کہا: آپ تو قمیص پہنے ہوئے ہیں میں تو ننگا تھا، اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص اٹھا دی، تو وہ آپ سے چمٹ گئے، اور آپ کے پہلو کے بوسے لینے لگے، اور کہنے لگے: اللہ کے رسول! میرا منشأ یہی تھا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 151) (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: