احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

25: 25- بَابُ السَّاعِي عَلَى الأَرْمَلَةِ:
باب: بیوہ عورتوں کی پرورش کرنے والے کا ثواب۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6006
حدثنا إسماعيل بن عبد الله، قال: حدثني مالك، عن صفوان بن سليم، يرفعه إلى النبي صلى الله عليه وسلم قال:"الساعي على الارملة والمسكين كالمجاهد في سبيل الله، او كالذي يصوم النهار ويقوم الليل".
ہم سے اسماعیل بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے صفوان بن سلیم تابعی اس حدیث کو مرسلاً روایت کرتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیواؤں اور مسکینوں کے لیے کوشش کرنے والا اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے یا اس شخص کی طرح ہے جو دن میں روزے رکھتا ہے اور رات کو عبادت کرتا ہے۔

Share this: