احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: 24- بَابُ فَضْلِ مَنْ يَعُولُ يَتِيمًا:
باب: یتیم کی پرورش کرنے والے کی فضیلت کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6005
حدثنا عبد الله بن عبد الوهاب، قال: حدثني عبد العزيز بن ابي حازم، قال: حدثني ابي، قال: سمعت سهل بن سعد، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"انا وكافل اليتيم في الجنة هكذا"وقال: بإصبعيه السبابة والوسطى.
ہم سے عبداللہ بن عبدالوہاب نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عبدالعزیز بن ابی حازم نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، کہا کہ میں نے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے سنا، ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے اور آپ نے شہادت اور درمیانی انگلیوں کے اشارہ سے (قرب کو) بتایا۔

Share this: