احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: 26- بَابُ السَّاعِي عَلَى الْمِسْكِينِ:
باب: مسکین اور محتاجوں کی پرورش کرنے والا۔
حدثنا إسماعيل، قال: حدثني مالك، عن ثور بن زيد الديلي، عن ابي الغيث مولى ابن مطيع، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم مثله.
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے ثور بن زید دیلی نے، ان سے ابن مطیع کے مولیٰ ابوالغیث نے، ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح فرمایا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6007
حدثنا عبد الله بن مسلمة، حدثنا مالك، عن ثور بن زيد، عن ابي الغيث، عن ابي هريرة رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"الساعي على الارملة والمسكين كالمجاهد في سبيل الله"واحسبه قال: يشك القعنبي"كالقائم لا يفتر وكالصائم لا يفطر".
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا، کہا ہم سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے ثور بن زید نے، ان سے ابوالغیث نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیواؤں اور مسکینوں کے لیے کوشش کرنے والا اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔ عبداللہ قعنبی کو اس میں شک ہے۔ امام مالک نے اس حدیث میں یہ بھی کہا تھا اس شخص کے برابر ثواب ملتا ہے جو نماز میں کھڑا رہتا ہے تھکتا ہی نہیں اور اس شخص کے برابر جو روزے برابر رکھے چلا جاتا ہے افطار ہی نہیں کرتا ہے۔

Share this: