احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: 6- بَابُ تَسْلِيمِ الْمَاشِي عَلَى الْقَاعِدِ:
باب: چلنے والا پہلے بیٹھے ہوئے شخص کو سلام کرے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6233
حدثنا إسحاق بن إبراهيم، اخبرنا روح بن عبادة، حدثنا ابن جريج، قال: اخبرني زياد، ان ثابتا اخبره وهو مولى عبد الرحمن بن زيد، عن ابي هريرة رضي الله عنه، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، انه قال:"يسلم الراكب على الماشي، والماشي على القاعد، والقليل على الكثير".
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو روح بن عبادہ نے خبر دی، انہوں نے کہا ہم سے ابن جریج نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے زیاد نے خبر دی، انہیں ثابت نے خبر دی جو عبدالرحمٰن بن زید کے غلام ہیں۔ اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سوار پیدل چلنے والے کو سلام کرے، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے شخص کو اور چھوٹی جماعت پہلے بڑی جماعت کو سلام کرے۔

Share this: