احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: 4- بَابُ تَسْلِيمِ الْقَلِيلِ عَلَى الْكَثِيرِ:
باب: تھوڑی جماعت بڑی جماعت کو پہلے سلام کرے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6231
حدثنا محمد بن مقاتل ابو الحسن، اخبرنا عبد الله، اخبرنا معمر، عن همام بن منبه، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"يسلم الصغير على الكبير، والمار على القاعد، والقليل على الكثير".
ہم سے محمد بن مقاتل ابوالحسن نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو عبداللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی، انہیں ہمام بن منبہ نے اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چھوٹا بڑے کو سلام کرے، گزرنے والا بیٹھنے والے کو سلام کرے اور چھوٹی جماعت بڑی جماعت کو پہلے سلام کرے۔

Share this: