احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: 7- بَابُ تَسْلِيمِ الصَّغِيرِ عَلَى الْكَبِيرِ:
باب: کم عمر والا پہلے بڑی عمر والے کو سلام کرے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6234
وقال إبراهيم بن طهمان: عن موسى بن عقبة، عن صفوان بن سليم، عن عطاء بن يسار، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يسلم الصغير على الكبير، والمار على القاعد، والقليل على الكثير.
اور ابراہیم بن طہمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا، ان سے صفوان بن سلیم نے بیان کیا، ان سے عطاء بن یسار نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چھوٹا بڑے کو سلام کرے، گزرنے والا بیٹھنے والے کو اور کم تعداد والے بڑی تعداد والوں کو۔

Share this: