جامع الترمذي حدیث نمبر: 3427
Jami at-Tirmidhi 3427
کتاب #49: کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار
35: باب مِنْهُ
باب: سابقہ باب سے متعلق ایک اور باب۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ، قَالَ: بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ نَزِلَّ أَوْ نَضِلَّ أَوْ نَظْلِمَ أَوْ نُظْلَمَ أَوْ نَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيْنَا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر سے نکلتے تو یہ دعا پڑھتے تھے : «بسم الله توكلت على الله اللهم إنا نعوذ بك من أن نزل أو نضل أو نظلم أو نظلم أو نجهل أو يجهل علينا» ۱؎ ” شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے ، بھروسہ کرتا ہوں اللہ پر ، اے اللہ تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ حق و صواب سے کہیں پھر نہ جاؤں ، یا راہ حق سے بھٹکا نہ دیا جاؤں ، یا میں کسی پر ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے ، یا میں کسی کے ساتھ جاہلانہ برتاؤ کروں یا کوئی میرے ساتھ جاہلانہ انداز سے پیش آئے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3427]
قال الشيخ الألباني:
صحيح، ابن ماجة (3884)
قال الشيخ زبیر علی زئی:
(3427) إسناده ضعيف / د 5094، ن5488، جه 3884
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/ الأدب 112 (5094)، سنن النسائی/الاستعاذة 30 (5488)، 65 (5541)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 18 (3884) (تحفة الأشراف: 18168)، و مسند احمد (6/306، 318، 323) (صحیح)