📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار (كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) 🏷️ باب: باب: فضائل دعا سے متعلق ایک اور باب​۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 3373 Jami at-Tirmidhi 3373
کتاب #49: کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار
2: باب مِنْهُ
باب: فضائل دعا سے متعلق ایک اور باب​۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ لَمْ يَسْأَلِ اللَّهَ يَغْضَبْ عَلَيْهِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: وَقَدْ رَوَى وَكِيعٌ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ هَذَا الْحَدِيثَ وَلَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَأَبُو الْمَلِيحِ اسْمُهُ صَبِيحٌ، سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُهُ: وَقَالَ: يُقَالُ لَهُ الْفَارِسِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ حُمَيْدٍ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو اللہ سے سوال نہیں کرتا ۱؎ اللہ اس سے ناراض اور ناخوش ہوتا ہے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ وکیع اور کئی راویوں نے یہ حدیث ابوالملیح سے روایت کی ہے ، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں ، ابوالملیح کا نام صبیح ہے ، میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو ایسا ہی کہتے ہوئے سنا ہے ، انہوں نے کہا کہ انہیں فارسی بھی کہا جاتا ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3373]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی نہ توبہ و استغفار کرتا ہے اور نہ دنیوی و اخروی اپنی ضرورت کی چیزیں طلب کرتا ہے، اللہ سے دعا سے بالکل ہی بے نیازی برتنا ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (3827)
قال الشيخ زبیر علی زئی: (3373) إسناده ضعيف / جه 3827 ¤ أبو صالح الخوزي: لين الحديث (تق:8172)
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (حسن)
جامع الترمذي • حدیث #3373
3371 3372 3373 3374 3374
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ