جامع الترمذي حدیث نمبر: 3426
Jami at-Tirmidhi 3426
کتاب #49: کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ يَعْنِي إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ: بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، يُقَالُ لَهُ كُفِيتَ وَوُقِيتَ وَتَنَحَّى عَنْهُ الشَّيْطَانُ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص گھر سے نکلتے وقت : بسم الله توكلت على الله لا حول ولا قوة إلا بالله ” میں نے اللہ کے نام سے شروع کیا ، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور گناہوں سے بچنے اور کسی نیکی کے بجا لانے کی قدرت و قوت نہیں ہے سوائے سہارے اللہ کے “ کہے ، اس سے کہا جائے گا : تمہاری کفایت کر دی گئی ، اور تم ( دشمن کے شر سے ) بچا لیے گئے ، اور شیطان تم سے دور ہو گیا ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے ، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3426]
قال الشيخ الألباني:
صحيح، المشكاة (2443 / التحقيق الثاني)، التعليق الرغيب (2 / 264)، الكلم الطيب (58 / 49)
قال الشيخ زبیر علی زئی:
(3426) إسناده ضعيف / د 5095 ¤ ابن جريج عنعن ولم يثبت تصريح سماعه فى هذا الحديث (تقدم:674)
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/ الأدب 112 (5095)، سنن النسائی/عمل الیوم واللیلة 37 (89) (تحفة الأشراف: 183) (صحیح)