جامع الترمذي حدیث نمبر: 3244
Jami at-Tirmidhi 3244
کتاب #48: کتاب: تفسیر قرآن کریم
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَسْلَمَ الْعِجْلِيِّ، عَنْ بِشْرِ بْنِ شَغَافٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ أَعْرَابِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الصُّورُ؟ قَالَ: " قَرْنٌ يُنْفَخُ فِيهِ "، قَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ إِنَّمَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ.
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک اعرابی نے کہا : اللہ کے رسول ! صور کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” ایک سینگ ( بھوپو ) ہے جس میں پھونکا جائے گا ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن ہے اور ہم اسے صرف سلیمان تیمی کی روایت سے جانتے ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3244]
💡 وضاحت:
۱؎: تو آواز گونجتی اور دور تک جاتی ہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح، الصحيحة (1080)
تخریج دارالدعوہ:
انظر حدیث رقم 2430 (صحیح)