جامع الترمذي حدیث نمبر: 3242
Jami at-Tirmidhi 3242
کتاب #48: کتاب: تفسیر قرآن کریم
40: باب وَمِنْ سُورَةِ الزُّمَرِ
باب: سورۃ الزمر سے بعض آیات کی تفسیر۔
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: وَالأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّمَوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ سورة الزمر آية 67 فَأَيْنَ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: " عَلَى الصِّرَاطِ يَا عَائِشَةُ "، هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ اللہ کے رسول ! «والأرض جميعا قبضته يوم القيامة والسموات مطويات بيمينه» ” زمین ساری کی ساری قیامت کے دن اس کی مٹھی میں ہو گی ، اور آسمان سارے کے سارے اس کے ہاتھ لپٹے ہوئے ہوں گے “ پھر اس دن مومن لوگ کہاں پر ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا : ” عائشہ ! وہ لوگ ( پل ) صراط پر ہوں گے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3242]
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف (صحیح)