جامع الترمذي حدیث نمبر: 3246
Jami at-Tirmidhi 3246
کتاب #48: کتاب: تفسیر قرآن کریم
40: باب وَمِنْ سُورَةِ الزُّمَرِ
باب: سورۃ الزمر سے بعض آیات کی تفسیر۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا الثَّوْرِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو إِسْحَاق، أَنَّ الْأَغَرَّ أَبَا مُسْلِمٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يُنَادِي مُنَادٍ: إِنَّ لَكُمْ أَنْ تَحْيَوْا فَلَا تَمُوتُوا أَبَدًا، وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَصِحُّوا فَلَا تَسْقَمُوا أَبَدًا، وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَشِبُّوا فَلَا تَهْرَمُوا أَبَدًا، وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَنْعَمُوا فَلَا تَبْأَسُوا أَبَدًا، فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَتِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ سورة الزخرف آية 72 ". قَالَ أَبُو عِيسَى: وَرَوَى ابْنُ الْمُبَارَكِ وَغَيْرُهُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الثَّوْرِيِّ وَلَمْ يَرْفَعُوهُ.
ابوسعید اور ابوہریرہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پکارنے والا پکار کر کہے گا : ( جنت میں ) تم ہمیشہ زندہ رہو گے ، کبھی مرو گے نہیں ، تم صحت مند رہو گے ، کبھی بیمار نہ ہو گے ، کبھی محتاج و حاجت مند نہ ہو گے ، اللہ تعالیٰ کے قول : «وتلك الجنة التي أورثتموها بما كنتم تعملون» ” یہی وہ جنت ہے جس کے تم اپنے نیک اعمال کے بدلے وارث بنائے جاؤ گے “ ( الزخرف : ۷۲ ) ، کا یہی مطلب ہے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ابن مبارک وغیرہ نے یہ حدیث ثوری سے روایت کی ہے ، اور انہوں نے اسے مرفوع نہیں کیا ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3246]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/الجنة 8 (2837) (تحفة الأشراف: 3963، 12193) (صحیح)