📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 2894

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 2894 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #46 📁 کتاب: قرآن کریم کے مناقب و فضائل (كتاب فضائل القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: سورۃ اذا زلزلت کی فضیلت کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 2894 Jami at-Tirmidhi 2894
کتاب #46: کتاب: قرآن کریم کے مناقب و فضائل
10: باب مَا جَاءَ فِي إِذَا زُلْزِلَتْ
🏷️ باب: سورۃ اذا زلزلت کی فضیلت کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا يَمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ الْعَنَزِيُّ، حَدَّثَنَا عَطَاءٌ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا زُلْزِلَتْ " تَعْدِلُ نِصْفَ الْقُرْآنِ، " وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ " تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ، " وَقُلْ يأَيُّهَا الْكَافِرُونَ " تَعْدِلُ رُبُعَ الْقُرْآنِ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ يَمَانِ بْنِ الْمُغِيرَةِ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : إذا زلزلت ( ثواب میں ) آدھے قرآن کے برابر ہے ، اور قل هو الله أحد تہائی قرآن کے برابر ہے اور قل يا أيها الكافرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ¤ ۲- ہم اسے صرف یمان بن مغیرہ کی روایت ہی سے جانتے ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2894]
قال الشيخ الألباني: صحيح دون فضل زلزلت انظر الحديث (3070)
قال الشيخ زبیر علی زئی: (2894) إسناده ضعيف ¤ يمان بن المغيرة: ضعيف (تق: 7854) وقال الهيثمي:وهو ضعيف عند الجمهور (مجمع الزوائد 124/5)
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 5970) (صحیح) (سند میں یمان بن مغیرہ ضعیف راوی ہیں، مگر قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ اور قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ“ کی فضیلت شواہد کی بنا پر صحیح ہے)
جامع الترمذي • حدیث #2894
2892 2893 2894 2895 2896

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2893 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَلْمِ بْنِ ص...
´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے سورۃ «إذا زلزلت الأرض» سورۃ پڑھی...
#2895 حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، أَخْبَ...
´انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک صحابی سے فرمایا : ” اے فلاں ! کیا تم ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ