جامع الترمذي حدیث نمبر: 2892
Jami at-Tirmidhi 2892
کتاب #46: کتاب: قرآن کریم کے مناقب و فضائل
9: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ سُورَةِ الْمُلْكِ
باب: سورۃ الملک کی فضیلت کا بیان۔
قَالَ: حَدَّثَنَا هُرَيْمٌ بْنُ مِسْعَرٍ، حَدَّثَنَا فُضَيْلٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: تَفْضُلَانِ عَلَى كُلِّ سُورَةٍ فِي الْقُرْآنِ بِسَبْعِينَ حَسَنَةً.
بیان کیا ہم سے ہریم بن مسعر نے ، وہ کہتے ہیں کہ بیان کیا ہم سے فضیل نے ، اور فضیل نے لیث کے واسطہ سے طاؤس سے روایت کی ہے ، وہ کہتے ہیں : یہ دونوں سورتیں «الم تنزیل» اور «تبارک الذی بیدہ الملک» قرآن کی ہر سورت پر ستر نیکیوں کے بقدر فضیلت رکھتی ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2892M]
قال الشيخ الألباني:
(حديث جابر) صحيح، (قول طاووس) ضعيف مقطوع (حديث جابر)، الصحيحة (585)، الروض النضير (227)، المشكاة (2155 / التحقيق الثاني)
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 18838) (ضعیف) (اس کے راوی ”لیث بن ابی سلیم“ ضعیف ہیں)