جامع الترمذي حدیث نمبر: 2545
Jami at-Tirmidhi 2545
کتاب #39: کتاب: جنت کا وصف اور اس کی نعمتوں کا تذکرہ
12: باب مَا جَاءَ فِي سِنِّ أَهْلِ الْجَنَّةِ
باب: جنتیوں کی عمر کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ مُحَمَّدُ بْنُ فِرَاسٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ أَبُو الْعَوَّامِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا مُرْدًا مُكَحَّلِينَ أَبْنَاءَ ثَلَاثِينَ أَوْ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ سَنَةً " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَبَعْضُ أَصْحَابِ قَتَادَةَ رَوَوْا هَذَا عَنْ قَتَادَةَ مُرْسَلًا وَلَمْ يُسْنِدُوهُ.
معاذ بن جبل رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جنتی جنت میں اس حال میں داخل ہوں گے کہ ان کے جسم پر بال نہیں ہوں گے ، وہ امرد ہوں گے ، سرمگیں آنکھوں والے ہوں گے اور تیس یا تینتیس سال کے ہوں گے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ، ¤ ۲- قتادہ کے بعض شاگردوں نے اسے قتادہ سے مرسلا روایت کیا ہے ۔ اور اسے مسند نہیں کیا ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2545]
قال الشيخ الألباني:
حسن انظر الحديث (2675)
قال الشيخ زبیر علی زئی:
(2545) إسناده ضعيف ¤ قتاده عنعن (تقدم: 30) وللحديث شواهد ضعيفة عند أحمد (295/2،343،410) وغيره
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 11336)، و مسند احمد (5/232، 240، 243)، وانظر أیضا حدیث رقم 2539 (حسن) (سند میں کئی علتیں ہیں، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے)