📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 2546

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 2546 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #39 📁 کتاب: جنت کا وصف اور اس کی نعمتوں کا تذکرہ (كتاب صفة الجنة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: جنتیوں کی صف کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 2546 Jami at-Tirmidhi 2546
کتاب #39: کتاب: جنت کا وصف اور اس کی نعمتوں کا تذکرہ
13: باب مَا جَاءَ فِي صَفِّ أَهْلِ الْجَنَّةِ
🏷️ باب: جنتیوں کی صف کا بیان۔
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ يَزِيدَ الطَّحَّانُ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " " أَهْلُ الْجَنَّةِ عِشْرُونَ وَمِائَةُ صَفٍّ، ثَمَانُونَ مِنْهَا مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَأَرْبَعُونَ مِنْ سَائِرِ الْأُمَمِ " " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ، وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا، وَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ: عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، وَحَدِيثُ أَبِي سِنَانٍ , عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ حَسَنٌ، وَأَبُو سِنَانٍ اسْمُهُ: ضِرَارُ بْنُ مُرَّةَ، وَأَبُو سِنَانٍ الشَّيْبَانِيُّ اسْمُهُ: سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ، وَهُوَ بَصْرِيٌّ، وَأَبُو سِنَانٍ الشَّامِيُّ اسْمُهُ: عِيسَى بْنُ سِنَانٍ هُوَ الْقَسْمَلِيُّ.
بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جنتیوں کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی جس میں سے اسّی صفیں اس امت کی اور چالیس دوسری امتوں کی ہو گی “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن ہے ، ¤ ۲- یہ حدیث عن علقمة بن مرثد عن سليمان بن بريدة عن النبي صلى الله عليه وسلم کی سند سے مرسلاً مروی ہے ، ¤ ۳- بعض لوگوں نے سند یوں بیان کی ہے : عن سليمان بن بريدة عن أبيه ، ¤ ۴- ابوسنان کی حدیث جو محارب بن دثار کے واسطہ سے مروی ہے ، حسن ہے ، ¤ ۵- ابوسنان کا نام ضرار بن مرۃ ہے اور ابوسنان شیبانی کا نام سعید بن سنان ہے ، یہ بصریٰ ہیں ، ۶ - اور ابوسنان شامی کا نام عیسیٰ بن سنان ہے ، اور یہ قسم لی ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2546]
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4289)
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الزہد 34 (4289) (تحفة الأشراف: 1938) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #2546
2544 2545 2546 2547 2548

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2547 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إ...
´عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ایک خیمہ میں ہم تقریباً چالیس آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ