جامع الترمذي حدیث نمبر: 2524
Jami at-Tirmidhi 2524
کتاب #39: کتاب: جنت کا وصف اور اس کی نعمتوں کا تذکرہ
حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ شَيْبَانَ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةٌ يَسِيرُ الرَّاكِبُ فِي ظِلِّهَا مِائَةَ عَامٍ لَا يَقْطَعُهَا، وَقَالَ: ذَلِكَ الظِّلُّ الْمَمْدُودُ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مَنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جنت میں ایسے درخت ہیں کہ سوار ان کے سایہ میں سو برس تک چلتا رہے پھر بھی ان کا سایہ ختم نہ ہو گا “ ، نیز آپ نے فرمایا : ” یہی ظل الممدود ہے ( یعنی جس کا ذکر قرآن میں ہے ) “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ابو سعید خدری رضی الله عنہ کی روایت سے یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2524]
قال الشيخ الألباني:
صحيح ويأتى من حديث أنس (3347)
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 4221) (صحیح) (سند میں عطیہ عوفی ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے)