📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 2084

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 2084 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #29 📁 کتاب: طب (علاج و معالجہ) کے احکام و مسائل (كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: سابقہ باب سے متعلق ایک اور باب۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 2084 Jami at-Tirmidhi 2084
کتاب #29: کتاب: طب (علاج و معالجہ) کے احکام و مسائل
33: باب
🏷️ باب: سابقہ باب سے متعلق ایک اور باب۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَشْقَرُ الرِّبَاطِيُّ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا مَرْزُوقٌ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّامِيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ، أَخْبَرَنَا ثَوْبَانُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا أَصَابَ أَحَدَكُمُ الْحُمَّى فَإِنَّ الْحُمَّى قِطْعَةٌ مِنَ النَّارِ فَلْيُطْفِئْهَا عَنْهُ بِالْمَاءِ فَلْيَسْتَنْقِعْ نَهْرًا جَارِيًا لِيَسْتَقْبِلَ جَرْيَةَ الْمَاءِ، فَيَقُولُ: بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اشْفِ عَبْدَكَ وَصَدِّقْ رَسُولَكَ، بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ فَلْيَغْتَمِسْ فِيهِ ثَلَاثَ غَمَسَاتٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَإِنْ لَمْ يَبْرَأْ فِي ثَلَاثٍ فَخَمْسٌ، وَإِنْ لَمْ يَبْرَأْ فِي خَمْسٍ فَسَبْعٌ، فَإِنْ لَمْ يَبْرَأْ فِي سَبْعٍ، فَتِسْعٌ فَإِنَّهَا لَا تَكَادُ تُجَاوِزُ تِسْعًا بِإِذْنِ اللَّهِ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.
ثوبان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کسی کو بخار آئے اور بخار آگ کا ایک ٹکڑا ہے تو وہ اسے پانی سے بجھا دے ، ایک بہتی نہر میں اترے اور پانی کے بہاؤ کی طرف اپنا رخ کرے پھر یہ دعا پڑھے : بسم الله اللهم اشف عبدك وصدق رسولك ” اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں ، اے اللہ ! اپنے بندے کو شفاء دے اور اپنے رسول کی اس بات کو سچا بنا “ وہ اس عمل کو فجر کے بعد اور سورج نکلنے سے پہلے کرے ، وہ اس نہر میں تین دن تک تین غوطے لگائے ، اگر تین دن میں اچھا نہ ہو تو پانچ دن تک ، اگر پانچ دن میں اچھا نہ ہو تو سات دن تک اور اگر سات دن میں اچھا نہ ہو تو نو دن تک ، اللہ کے حکم سے اس کا مرض نو دن سے آگے نہیں بڑھے گا ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث غریب ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2084]
قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (2339) // ضعيف الجامع الصغير (375) //
قال الشيخ زبیر علی زئی: (2084) إسناده ضعيف ¤ سعيد بن زرعة: مستور (تق:2306)
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 2087) (ضعیف) (سند میں ”سعید بن زرعہ حمصی“ مجہول الحال ہیں)
جامع الترمذي • حدیث #2084
2082 2083 2084 2085 2086

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#2036 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ ، حَدَّثَنَا إِس...
´قتادہ بن نعمان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت ...
#2036 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَم...
´اس سند سے` محمود بن لبید سے اسی جیسی حدیث مروی ہے ، اس میں قتادہ بن نعمان رضی الله عنہ کا تذکرہ نہیں ہے ۔ © امام ترمذی ...
#2037 حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا فُلَ...
´ام منذر رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علی رضی الله عنہ کے ساتھ میرے گھر تشریف لائے ، ہمارے گھ...
#2037 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، وَأَبُو دَاوُدَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا...
´اس سند سے بھی` ام منذر انصاریہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ۔ اس کے ب...
#2038 حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَ...
´اسامہ بن شریک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` اعرابیوں ( بدوؤں ) نے پوچھا : اللہ کے رسول ! کیا ہم ( بیماریوں کا ) علاج کریں ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ