📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 2071

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 2071 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #29 📁 کتاب: طب (علاج و معالجہ) کے احکام و مسائل (كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: کاہن (نجومی) کی اجرت کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 2071 Jami at-Tirmidhi 2071
کتاب #29: کتاب: طب (علاج و معالجہ) کے احکام و مسائل
23: باب مَا جَاءَ فِي أَجْرِ الْكَاهِنِ
🏷️ باب: کاہن (نجومی) کی اجرت کا بیان۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ، وَمَهْرِ الْبَغِيِّ، وَحُلْوَانِ الْكَاهِنِ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابومسعود انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت ، زانیہ عورت کی کمائی اور کاہن کے نذرانے لینے سے منع فرمایا ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2071]
💡 وضاحت:
۱؎: غیب کا علم صرف رب العالمین کے لیے خاص ہے، اس کا دعویٰ کرنا بہت بڑا گناہ ہے، اسی لیے اس دعویٰ کی آڑ میں کاہن اور نجومی باطل اور غلط طریقے سے جو مال لوگوں سے حاصل کرتے ہیں، وہ حرام ہے، زنا معصیت اور فحش کے اعمال میں سے سب سے بدترین عمل ہے، اس لیے اس سے حاصل ہونے والی اجرت ناپاک اور حرام ہے، کتا ایک نجس جانور ہے اس کی نجاست کا حال یہ ہے کہ جس برتن میں یہ منہ ڈال دے شریعت نے اسے سات مرتبہ دھونے کا حکم دیا ہے، اسی لیے کتے کی خرید و فروخت اور اس سے فائدہ اٹھانا منع ہے، سوائے اس کے کہ گھر، جائیداد اور جانوروں کی حفاظت کے لیے ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2159)
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم 1133، 1276 (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #2071
2069 2070 2071 2072 2072

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#2036 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ ، حَدَّثَنَا إِس...
´قتادہ بن نعمان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت ...
#2036 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَم...
´اس سند سے` محمود بن لبید سے اسی جیسی حدیث مروی ہے ، اس میں قتادہ بن نعمان رضی الله عنہ کا تذکرہ نہیں ہے ۔ © امام ترمذی ...
#2037 حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا فُلَ...
´ام منذر رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علی رضی الله عنہ کے ساتھ میرے گھر تشریف لائے ، ہمارے گھ...
#2037 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، وَأَبُو دَاوُدَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا...
´اس سند سے بھی` ام منذر انصاریہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ۔ اس کے ب...
#2038 حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَ...
´اسامہ بن شریک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` اعرابیوں ( بدوؤں ) نے پوچھا : اللہ کے رسول ! کیا ہم ( بیماریوں کا ) علاج کریں ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ