📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل (كتاب الأشربة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) 🏷️ باب: باب: مشک میں نبیذ بنانے کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1871 Jami at-Tirmidhi 1871
کتاب #27: کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
7: باب مَا جَاءَ فِي الاِنْتِبَاذِ فِي السِّقَاءِ
باب: مشک میں نبیذ بنانے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: " كُنَّا نَنْبِذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِقَاءٍ تُوكَأُ فِي أَعْلَاهُ لَهُ عَزْلَاءُ نَنْبِذُهُ غُدْوَةً وَيَشْرَبُهُ عِشَاءً وَنَنْبِذُهُ عِشَاءً وَيَشْرَبُهُ غُدْوَةً "، قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ، وَأَبِي سَعِيدٍ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ، عَنْ عَائِشَةَ أَيْضًا.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشک میں نبیذ بناتے تھے ، اس کے اوپر کا منہ بند کر دیا جاتا تھا ، اس کے نیچے ایک سوراخ ہوتا تھا ، ہم صبح میں نبیذ کو بھگوتے تھے تو آپ شام کو پیتے تھے اور شام کو بھگوتے تھے تو آپ صبح کو پیتے تھے ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ہم اسے یونس بن عبید کی روایت سے صرف اسی سند سے جانتے ہیں ، ¤ ۲- عائشہ رضی الله عنہا سے یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی آئی ہے ، ¤ ۳- اس باب میں جابر ، ابوسعید اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1871]
💡 وضاحت:
۱؎: غرضیکہ نبیذ کو اس کے برتن میں زیادہ وقت نہیں دیا جاتا تھا مبادا اس میں کہیں نشہ نہ پیدا ہو جائے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3398)
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأشربة 9 (1005)، سنن ابی داود/ الأشربة 10 (3711)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 12 (3398)، (تحفة الأشراف: 7836) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #1871
1869 1870 1871 1872 1873
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ