جامع الترمذي حدیث نمبر: 1863
Jami at-Tirmidhi 1863
کتاب #27: کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
2: باب مَا جَاءَ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ
باب: ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الْبِتْعِ فَقَالَ: " كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شہد کی نبیذ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا : ” ہر شراب جو نشہ پیدا کر دے وہ حرام ہے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1863]
قال الشيخ الألباني:
صحيح، ابن ماجة (3386)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الوضوء 71 (242)، والأشربة 4 (5585)، صحیح مسلم/الأشربة 7 (2001)، سنن ابی داود/ الأشربة 5 (3682)، سنن النسائی/الأشربة 23 (5597)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 9 (3386)، (تحفة الأشراف: 17764)، وط/الأشربة 4 (9)، و مسند احمد (6/38، 97، 190، 226) (صحیح)