📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل (كتاب الأشربة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) 🏷️ باب: باب: شرابی کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1861 Jami at-Tirmidhi 1861
کتاب #27: کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
1: باب مَا جَاءَ فِي شَارِبِ الْخَمْرِ
باب: شرابی کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَمَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا فَمَاتَ وَهُوَ يُدْمِنُهَا لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ "، قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَعُبَادَةَ، وَأَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَوَاهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا فَلَمْ يَرْفَعْهُ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے ، جس نے دنیا میں شراب پی اور وہ اس حال میں مر گیا کہ وہ اس کا عادی تھا ، تو وہ آخرت میں اسے نہیں پیئے گا ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- ابن عمر رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- یہ حدیث کئی سندوں سے نافع سے آئی ہے ، جسے نافع ، ابن عمر سے ، ابن عمر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ، ¤ ۳- مالک بن انس نے اس حدیث کو نافع کے واسطہ سے ابن عمر سے موقوفا روایت کی ہے ، اسے مرفوع نہیں کیا ہے ، ¤ ۴- اس باب میں ابوہریرہ ، ابو سعید خدری ، عبداللہ بن عمرو بن العاص ، ابن عباس ، عبادہ اور ابو مالک اشعری رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1861]
💡 وضاحت:
۱؎: دنیا میں شراب پینے والا اگر توبہ کئے بغیر مر گیا تو وہ آخرت کی شراب سے محروم رہے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (8 / 41)
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأشربة 1 (5575)، (الشطر الأخیر)، صحیح مسلم/الأشربة 8 (2003)، سنن ابی داود/ الأشربة 5 (3679)، سنن النسائی/الأشربة 22 (5585)، 5587، 5589)، (الشطر الأول) و 45 (5674)، (الشطر الأخیر) و 46 (5676، 5677)، (الشطر الأخیر)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 2 (3373)، (الشطر الأخیر و9 (3687)، (الشطر الأول)، (تحفة الأشراف: 7516)، و مسند احمد (2/16، 19، 22، 28، 29، 31، 91، 498) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #1861
1859 1860 1861 1862 1863

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1862 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ...
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے شراب پی ا...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ