جامع الترمذي حدیث نمبر: 1872
Jami at-Tirmidhi 1872
کتاب #27: کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
8: باب مَا جَاءَ فِي الْحُبُوبِ الَّتِي يُتَّخَذُ مِنْهَا الْخَمْرُ
باب: ان غلوں اور پھلوں کا بیان جن سے شراب بنائی جاتی ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُهَاجِرٍ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ مِنَ الْحِنْطَةِ خَمْرًا وَمِنَ الشَّعِيرِ خَمْرًا وَمِنَ التَّمْرِ خَمْرًا وَمِنَ الزَّبِيبِ خَمْرًا وَمِنَ الْعَسَلِ خَمْرًا "، قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ،
نعمان بن بشیر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” گیہوں ، جو ، کھجور ، کشمش ، اور شہد سے شراب بنائی جاتی ہے “ ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ، ¤ ۲- اس باب میں ابوہریرہ سے بھی حدیث مروی ہے ۔ © فائدہ ۱؎ : یعنی اگر ان چیزوں میں نشہ پیدا ہو جائے تو وہ شراب ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1872]
قال الشيخ الألباني:
صحيح، ابن ماجة (3379)
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/ الأشربة 4 (3676)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 5 (3379)، (تحفة الأشراف: 11626) (صحیح)