📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 1636

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 1636 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #23 📁 کتاب: فضائل جہاد (كتاب فضائل الجهاد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: جہاد کی نیت سے گھوڑا پالنے کی فضیلت کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1636 Jami at-Tirmidhi 1636
کتاب #23: کتاب: فضائل جہاد
10: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ مَنِ ارْتَبَطَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ
🏷️ باب: جہاد کی نیت سے گھوڑا پالنے کی فضیلت کا بیان۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، الْخَيْلُ لِثَلَاثَةٍ: هِيَ لِرَجُلٍ أَجْرٌ، وَهِيَ لِرَجُلٍ سِتْرٌ، وَهِيَ عَلَى رَجُلٍ وِزْرٌ، فَأَمَّا الَّذِي لَهُ أَجْرٌ، فَالَّذِي يَتَّخِذُهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيُعِدُّهَا لَهُ هِيَ لَهُ أَجْرٌ، لَا يَغِيبُ فِي بُطُونِهَا شَيْءٌ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرًا "، وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رَوَى مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَ هَذَا.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک کے لیے خیر بندھی ہوئی ہے ، گھوڑے تین طرح کے ہوتے ہیں : ایک گھوڑا وہ ہے جو آدمی کے لیے باعث اجر ہے ، ایک وہ گھوڑا ہے جو آدمی کی ( عزت و وقار ) کے لیے پردہ پوشی کا باعث ہے ، اور ایک گھوڑا وہ ہے جو آدمی کے لیے باعث گناہ ہے ، وہ آدمی جس کے لیے گھوڑا باعث اجر ہے وہ ایسا شخص ہے جو اس کو جہاد کے لیے رکھتا ہے ، اور اسی کے لیے تیار کرتا ہے ، یہ گھوڑا اس شخص کے لیے باعث اجر ہے ، اس کے پیٹ میں جو چیز ( خوراک ) بھی جاتی ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے اجر و ثواب لکھ دیتا ہے “ ، اس حدیث میں ایک قصہ کا ذکر ہے ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- مالک بن انس نے بطریق : زيد بن أسلم عن أبي صالح عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم اسی جیسی حدیث روایت کی ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1636]
قال الشيخ الألباني: صحيح
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الشرب والمساقاة 12 (2371)، والجہاد 48 (2860)، والمناقب 28 (3646)، وتفسیر الزلزلة 1 (4963)، والاعتصام 24 (7356)، صحیح مسلم/الزکاة 6 (987)، سنن النسائی/الخیل 1 (3592، 3593)، سنن ابن ماجہ/الجہاد 14 (2788)، (تحفة الأشراف: 2721)، و مسند احمد (2/262، 283) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #1636
1634 1635 1636 1637 1637

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1619 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ،...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` کہا گیا : اللہ کے رسول ! کون سا عمل ( اجر و ثواب میں ) جہاد کے برابر ہے ؟ آپ نے فرما...
#1620 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ...
´انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ عزوجل فرماتا ہے : اللہ کے راستہ میں جہاد ...
#1621 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا حَيْ...
´فضالہ بن عبید رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر میت کے عمل کا سلسلہ بند کر دیا...
#1622 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الز...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص جہاد کرتے وقت ایک دن کا روزہ رکھ...
#1623 حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِي...
´ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” راہ جہاد میں کوئی بندہ ایک دن بھی رو...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ