جامع الترمذي حدیث نمبر: 1620
Jami at-Tirmidhi 1620
کتاب #23: کتاب: فضائل جہاد
1: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْجِهَادِ
باب: جہاد کی فضیلت کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي مَرْزُوقٌ أَبُو بَكْرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي: يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: " الْمُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ هُوَ عَلَيَّ ضَامِنٌ، إِنْ قَبَضْتُهُ، أَوْرَثْتُهُ الْجَنَّةَ، وَإِنْ رَجَعْتُهُ، رَجَعْتُهُ بِأَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ "، قَالَ: هُوَ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ عزوجل فرماتا ہے : اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والے کا ضامن میں ہوں ، اگر میں اس کی روح قبض کروں تو اس کو جنت کا وارث بناؤں گا ، اور اگر میں اسے ( اس کے گھر ) واپس بھیجوں تو اجر یا غنیمت کے ساتھ واپس بھیجوں گا “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث اس سند سے صحیح غریب ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1620]
قال الشيخ الألباني:
صحيح، التعليق الرغيب (2 / 178)
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 1332) (صحیح)