📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 1546

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 1546 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #21 📁 کتاب: نذر اور قسم (حلف) کے احکام و مسائل (كتاب النذور والأيمان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: میت کی طرف سے نذر پوری کرنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1546 Jami at-Tirmidhi 1546
کتاب #21: کتاب: نذر اور قسم (حلف) کے احکام و مسائل
18: باب مَا جَاءَ فِي قَضَاءِ النَّذْرِ عَنِ الْمَيِّتِ
🏷️ باب: میت کی طرف سے نذر پوری کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ اسْتَفْتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ تُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ "، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اقْضِ عَنْهَا "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ سعد بن عبادہ رضی الله عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک نذر کے بارے جو ان کی ماں پر واجب تھی اور اسے پوری کرنے سے پہلے وہ مر گئیں ، فتویٰ پوچھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ان کی طرف سے نذر تم پوری کرو “ ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1546]
💡 وضاحت:
۱؎: میت کے واجب حقوق کو پورا کرنا اس کے وارثوں کے ذمہ واجب ہے، اس کے لیے میت کی طرف سے اسے پوری کرنے کی وصیت ضروری نہیں، ورثاء کو اپنی ذمہ داری کا خود احساس ہونا چاہیئے، اور ورثاء میں سے اسے پورا کرنے کی زیادہ ذمہ داری اولاد پر ہے، اگر نذر کا تعلق مال سے ہے تو اسے پوری کرنا مستحب ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوصایا 19 (2761)، والأیمان 30 (6698)، والحیل 3 (6959)، صحیح مسلم/النذور 1 (1638)، سنن ابی داود/ الأیمان 25 (3307)، سنن النسائی/الوصایا 8 (3688)، والأیمان 35 (3848)، سنن ابن ماجہ/الکفارات 19 (2123)، (تحفة الأشراف: 5835)، وط/النذور1 (1)، و مسند احمد (1/219، 229، 370) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #1546
1544 1545 1546 1547 1548

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1524 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ , حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ , عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” معصیت کے کاموں میں نذر جائز نہی...
#1525 حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيل التِّرْمِذِيُّ وَاسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ يُوسُفَ , حَدّ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کی معصیت پر مبنی کوئی نذ...
#1526 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ , عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ , عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص نذر مانے کہ وہ اللہ کی...
#1527 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ , حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ , عَنْ هِشَامٍ الدَّ...
´ثابت بن ضحاک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بندہ کے اختیار میں جو چیز نہیں ہے ا...
#1528 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ , حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ مَوْ...
´عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” غیر متعین نذر کا کفارہ وہی ہے جو قسم ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ