جامع الترمذي حدیث نمبر: 1525
Jami at-Tirmidhi 1525
کتاب #21: کتاب: نذر اور قسم (حلف) کے احکام و مسائل
حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيل التِّرْمِذِيُّ وَاسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ يُوسُفَ , حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ , حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ , عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ , وَمُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ , عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ , عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ , وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ , وَهُوَ أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي صَفْوَانَ , عَنْ يُونُسَ , وَأَبُو صَفْوَانَ هُوَ: مَكِّيٌّ , وَاسْمُهُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ الْحُمَيْدِيُّ , وَغَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ جُلَّةِ أَهْلِ الْحَدِيثِ , وقَالَ: قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ: لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ , وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ , وَهُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ , وَإِسْحَاق , وَاحْتَجَّا بِحَدِيثِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ عَائِشَةَ , وقَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ: لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ , وَلَا كَفَّارَةَ فِي ذَلِكَ , وَهُوَ قَوْلُ مَالِكٍ , وَالشَّافِعِيِّ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کی معصیت پر مبنی کوئی نذر جائز نہیں ہے ، اور اس کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ¤ ۲- اور ابوصفوان کی اس حدیث سے جسے وہ یونس سے روایت کرتے ہیں ، زیادہ صحیح ہے ، ¤ ۳- ابوصفوان مکی ہیں ، ان کا نام عبداللہ بن سعید بن عبدالملک بن مروان ہے ، ان سے حمیدی اور کئی بڑے بڑے محدثین نے روایت کی ہے ، ¤ ۴- اہل علم صحابہ کی ایک جماعت اور دوسرے لوگ کہتے ہیں : اللہ کی معصیت کے سلسلے میں کوئی نذر نہیں ہے اور اس کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے ، احمد اور اسحاق کا یہی قول ہے ، ان دونوں نے زہری کی اس حدیث سے استدلال کیا ہے جسے وہ ابوسلمہ سے اور ابوسلمہ عائشہ سے روایت کرتے ہیں ، ¤ ۵- بعض اہل علم صحابہ اور دوسرے لوگ کہتے ہیں : معصیت میں کوئی نذر جائز نہیں ہے ، اور اس میں کوئی کفارہ بھی نہیں ، مالک اور شافعی کا یہی قول ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1525]
قال الشيخ الألباني:
صحيح بما قبله (1524)
تخریج دارالدعوہ:
انظر ما قبلہ (تحفة الأشراف: 17782) (صحیح) (سند میں ”سلیمان بن ارقم“ ضعیف ہیں، مگر سابقہ حدیث سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح ہے)