📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: نذر اور قسم (حلف) کے احکام و مسائل (كتاب النذور والأيمان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) 🏷️ باب: باب: کسی کام پر قسم کھانے کے بعد اس سے بہتر کام جان جائے تو اس کے حکم کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1529 Jami at-Tirmidhi 1529
کتاب #21: کتاب: نذر اور قسم (حلف) کے احکام و مسائل
5: باب مَا جَاءَ فِيمَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا
باب: کسی کام پر قسم کھانے کے بعد اس سے بہتر کام جان جائے تو اس کے حکم کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ , حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ , عَنْ يُونُسَ هُوَ: ابْنُ عُبَيْدٍ , حَدَّثَنَا الْحَسَنُ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ , لَا تَسْأَلِ الْإِمَارَةَ فَإِنَّكَ إِنْ أَتَتْكَ عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ إِلَيْهَا , وَإِنْ أَتَتْكَ عَنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا , وَإِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا , فَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَلْتُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ " , وَفِي الْبَاب , عَنْ عَلِيٍّ , وَجَابِرٍ , وَعَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ , وَأَبِي الدَّرْدَاءِ , وَأَنَسٍ , وَعَائِشَةَ , وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو , وَأَبِي هُرَيْرَةَ , وَأُمِّ سَلَمَةَ , وَأَبِي مُوسَى، قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عبدالرحمٰن ! منصب امارت کا مطالبہ نہ کرو ، اس لیے کہ اگر تم نے اسے مانگ کر حاصل کیا تو تم اسی کے سپرد کر دیئے جاؤ گے ۱؎ ، اور اگر وہ تمہیں بن مانگے ملی تو اللہ کی مدد و توفیق تمہارے شامل ہو گی ، اور جب تم کسی کام پر قسم کھاؤ پھر دوسرے کام کو اس سے بہتر سمجھو تو جسے تم بہتر سمجھتے ہو اسے ہی کرو اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دو “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- عبدالرحمٰن بن سمرہ کی حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- اس باب میں علی ، جابر ، عدی بن حاتم ، ابو الدرداء ، انس ، عائشہ ، عبداللہ بن عمرو ، ابوہریرہ ، ام سلمہ اور ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1529]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی اللہ کی نصرت و تائید تمہیں حاصل نہیں ہو گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (7 / 166 - 8 / 228 / 2601)، صحيح أبي داود (2601)
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأیمان والنذور 1 (6622)، والکفارات 10 (6722)، والأحکام 5 (4146)، صحیح مسلم/الأیمان 3 (1652)، سنن ابی داود/ الخراج 2 (2 (2929)، سنن النسائی/آداب القضاة 5 (5386)، (تحفة الأشراف: 9695)، و مسند احمد (5/66) وسنن الدارمی/النذور 9 (2391) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #1529
1527 1528 1529 1530 1531
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ