جامع الترمذي حدیث نمبر: 1443
Jami at-Tirmidhi 1443
کتاب #18: کتاب: حدود و تعزیرات سے متعلق احکام و مسائل
14: باب مَا جَاءَ فِي حَدِّ السَّكْرَانِ
باب: شرابی کی حد کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , قَال: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسٍ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنَّهُ أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ , فَضَرَبَهُ بِجَرِيدَتَيْنِ نَحْوَ الْأَرْبَعِينَ " , وَفَعَلَهُ أَبُو بَكْرٍ , فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ , اسْتَشَارَ النَّاسَ , فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: كَأَخَفِّ الْحُدُودِ ثَمَانِينَ , فَأَمَرَ بِهِ عُمَرُ , قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ , وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ , أَنَّ حَدَّ السَّكْرَانِ ثَمَانُونَ.
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ایسا آدمی لایا گیا جس نے شراب پی تھی ، آپ نے اسے کھجور کی دو چھڑیوں سے چالیس کے قریب مارا ، ابوبکر رضی الله عنہ نے بھی ( اپنے دور خلافت میں ) ایسا ہی کیا ، پھر جب عمر رضی الله عنہ خلیفہ ہوئے تو انہوں نے اس سلسلے میں لوگوں سے مشورہ کیا ، چنانچہ عبدالرحمٰن بن عوف نے کہا : حدوں میں سب سے ہلکی حد اسی کوڑے ہیں ، چنانچہ عمر نے اسی کا حکم دیا ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- انس کی حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- صحابہ میں سے اہل علم اور دوسرے لوگوں کا اسی پر عمل ہے کہ شرابی کی حد اسی کوڑے ہیں ۱؎ ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1443]
💡 وضاحت:
۱؎: اس سلسلہ میں صحیح قول یہ ہے کہ شرابی کی حد چالیس کوڑے ہیں، البتہ امام اس سے زائد اسی کوڑے تک کی سزا دے سکتا ہے، لیکن اس کا انحصار حسب ضرورت امام کے اپنے اجتہاد پر ہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح، الإرواء (2377)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الحدود 2 (6771)، (بدون قصة الاستشارة)، صحیح مسلم/الحدود 8 (1706) سنن ابی داود/ الحدود 36 (4479)، سنن ابن ماجہ/الحدود 16 (2570)، (تحفة الأشراف: 1254)، و مسند احمد (3/115، 180، 247، 272- 273)، سنن الدارمی/الحدود 9 (2357) (صحیح)